1. فرمانِ سیِّدُنا صدّیقِ اکبررَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہہے: نبیِّ کریم ، رَء ُوْفٌ رَّحیم عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَالتَّسْلِیْمپر دُرُودِ پاک پڑھنا گناہوں کو اِس قَدَر جلد مٹاتاہے کہ پانی بھی آگ کو اُتنی جلدی نہیں بجھاتااورنبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَپر سلام بھیجناگردنیں (یعنی غلاموں کو)آزاد کرنے سے افضل ہے۔(تاریخِ بغداد ج۷ ص۱۷۲)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
2. فرمانِ سیِّدتناعائشہ صدیقہرَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہہے: تم اپنی مجالس کو نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُودِ پاک پڑھ کر آراستہ کرو۔(تاریخِ بغداد ج۷ ص۲۱۶ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
3. فرمانِ سیِّدُنافاروقِ اعظمرَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہہے: بے شک دعازمین وآسمان کے درمِیان ٹھہری رہتی ہے اور اُس سے کوئی چیز اوپر کی طرف نہیں جاتی جب تک تم اپنے نبیِّ اَکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرودِ پاک نہ پڑھ لو ۔(تِرمِذی ج۲ص۲۸ حدیث۴۸۶ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
4. فرمانِ سیِّدُنا مولیٰ علی مشکل کشا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمہے:ہرشخص کی دُعا پردے میں ہوتی ہے یہاں تک کہ محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اورآلِ محمدپر دُرُودِ پاک پڑھے۔(مُعْجَم اَوسط ج۱ ص۲۱۱ حدیث۲۷۱ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
5. فرمانِ سیِّدُنا عبدُاللہ ابنِ عمروبن عاص رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہمَاہے:جو نبیِّ پاک ،صاحب لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر ایک بار دُرُود پاک پڑھے گا اُس پر اللہ عَزَّوَجَلَّاور اُس کے فرشتے70 مرتبہ رحمت بھیجیں گے۔ (مُسندِ امام احمدبن حنبل ج۲ ص۶۱۴ حدیث۶۷۶۶ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
No comments:
Post a Comment