11. جس نے دن اور رات میں میری طرف شوق و مَحَبَّت کی وجہ سے تین تین مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھا اللہ عَزَّوَجَلَّپر حق ہے کہ وہ اُس کے اُس دن اور اُس رات کے گناہ بخش دے۔(مُعْجَم کبیر ج۱۸ ص۳۶۲ حدیث۹۲۸)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
12. تم جہاں بھی ہو مجھ پر دُرُود پڑھو کہ تمہارا دُرُود مجھ تک پہنچتا ہے۔(مُعْجَم کبیر ج۳ ص۸۲ حدیث ۲۷۲۹ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
13. بے شک تمہارے نام مَع شناخْتْ مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں ، لہٰذا مجھ پر اَحْسن(یعنی بہترین الفاظ میں ) دُرود ِ پاک پڑھو۔(مُصَنَّفعَبْد الرَّزّاق ج۲ ص۱۴۰حدیث۳۱۱۶ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
14. بے شک جبرائیل (عَلَیْہِ السَّلَام) نے مجھے بِشارت دی: جوآپﷺپردُرُودِ پاک پڑھتا ہے،اللہ عَزَّوَجَلَّاُس پر سلامتی بھیجتا ہے۔(مُسندِ اِمام احمد بن حنبل ج۱ ص۴۰۷ حدیث۱۶۶۴ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
15. حضرتِ سیِّدُنا اُبَیْ بِنْ کَعبرَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ نے عَرْض کی کہ میں (سارے وِرد،وظیفے چھوڑ دوں گااور)اپنا سارا وقت دُرُود خوانی میں صرف کروں گا۔ تو سرکارِمدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا:یہ تمہاری فکریں دور کرنے کے لئے کافی ہوگا اور تمہارے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے۔(تِرمِذی ج۴ ص۲۰۷حدیث۲۴۶۵ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
No comments:
Post a Comment