6. جبرائیل(عَلَیْہِ السَّلَام )نے مجھ سے عرض کی کہ ربّ تعالیٰ فرماتا ہے:’’اے محمد! کیا تم اِس بات پر راضی نہیں کہ تمہارا اُمَّتی تم پر ایک سلام بھیجے، میں اُس پر دس سلام بھیجوں ؟‘‘(نَسائی ص۲۲۲ حدیث۱۲۹۲ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
7. جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ عَزَّوَجَلَّاُس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے، دس گناہ مٹاتا ہے اور دس دَرَجات بُلند فرماتا ہے۔(نَسائی ص۲۲۲حدیث۱۲۹۴ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
8. جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ عَزَّوَجَلَّاُس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے اور جو مجھ پر دس مرتبہ دُرُود ِ پاک پڑھے اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس پر سو رحْمتیں نازل فرماتا ہے اور جو مجھ پرسو مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھےاللہ عَزَّوَجَلَّاُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ نِفاق اور جہنَّم کی آگ سے آزاد ہے اور اُسے بروزِ قِیامت شُہَداء کے ساتھ رکھے گا۔(مُعْجَم اَوسَط ج۵ ص۲۵۲ حدیث۲۷۳۵ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
9. جو مجھ پر ایک دن میں 50بار دُرُودِ پاک پڑھے قیامت کے دن میں اس سے مصافحہ کروں (یعنی ہاتھ ملاؤں )گا۔(اَلْقُرْبۃُ اِلٰی ربِّ العٰلمین، لابن بشکوال ص۹۰حدیث۹۰)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
10. جو مجھ پر ایک دن میں ایک ہزار بار دُرُودِ پاک پڑھے گا وہ اُس وقت تک نہیں مرے گا جب تک جنت میں اپنا مقام نہ دیکھ لے۔(اَلتَّرغِیب فی فضائل الاعمال لابن شاہین ص ۱۴حدیث۱۹)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
No comments:
Post a Comment