16. جس نے مجھ پر صبح وشام دس دس باردُرُود ِ پاک پڑھا اُسے قیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔(مَجْمَعُ الزَّوائِدج۱۰ ص۱۶۳ حدیث۱۷۰۲۲ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
17. مجھ پر دُرُود پاک کی کثر ت کرو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھنا تمہارے لئے پاکیزگی کا باعث ہے۔(مُسْنَدُ اَبِیْ یَعْلٰی ج۵ ص۴۵۸ حدیث۶۳۸۳ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
18. اللہ عَزَّوَجَلَّکی خاطر آپس میں مَحَبَّت رکھنے والے جب باہم(یعنی آپس میں )ملیں اور مُصافَحَہ کریں (یعنی ہاتھ ملائیں ) اور نبی (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ) پردُرُودِ پاک بھیجیں تو ان کے جدا ہونے سے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔(مُسْنَدُ اَبِیْ یَعْلٰی ج۳ص۹۵حدیث۲۹۵۱)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
19. جس نے یہ کہا: ’’اللھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنْزِلْہُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَکَ یَوْمَ القِیامَۃِ‘‘ ۱؎ اس کے لیے میری شفاعت واجب ہوگئی۔(مُعْجَم کبیر ج۵ ص۲۵ حدیث۴۴۸۰)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
20. جس نے کتاب میں مجھ پر دُرُود پاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس میں رہے گا فرشتے اُس کے لیے ا ستغفار(یعنی بخشش کی دعا) کرتے رہیں گے۔(مُعْجَم اَوسط ج۱ ص۴۹۷ حدیث۱۸۳۵ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
No comments:
Post a Comment