1. جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھااللہ عَزَّوَجَلَّاُس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے۔ (مُسلِم ص۲۱۶ حدیث۴۰۸)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
2. بروزِ قیامت لوگوں میں سے میرے قریب تر وہ ہوگا جس نے دُنیا میں مجھ پر زیادہ دُرُودِ پاک پڑھے ہوں گے۔(تِرمِذی ج۲ ص۲۷حدیث۴۸۴)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
3. جس نے مجھ پر ایک مرتبہ دُرودِ پاک پڑھااللہ عَزَّوَجَلَّاُس پر دس رحمتیں بھیجتا اور اس کے نامۂ اعمال میں دس نیکیاں لکھتا ہے۔ (تِرمِذی ج۲ ص۲۸ حدیث۴۸۴ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
4. مسلمان جب تک مجھ پر دُرُود شریف پڑھتا رہتا ہے فرشتے اُس پر رحمتیں بھیجتے رہتے ہیں ،اب بندے کی مرضی ہے کم پڑھے یا زیادہ ۔(ابنِ ماجہ ج۱ ص۴۹۰حدیث۹۰۷ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
5. نماز کے بعد حمد و ثناء و دُرُود شریف پڑھنے والے سے فرمایا :’’دُعا مانگ قبول کی جائے گی، سوال کر، دیا جائے گا۔‘‘(نَسائی ص۲۲۰ حدیث۱۲۸۱)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
No comments:
Post a Comment