26. فرض حج کرو، بے شک اِس کا اجر بیس غَزوات میں شرکت کرنے سے زیادہ ہے اور مجھ پر ایک مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھنا اِس کے برابر ہے۔(اَیضاً ج۱ ص۳۳۹حدیث۲۴۸۴ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
27. قیامت کے روزاللہ عَزَّوَجَلَّکے عرش کے سوا کوئی سایہ نہیں ہو گا، تین شخصاللہ عَزَّوَجَلَّکے عرش کے سائے میں ہوں گے۔ عرض کی گئی:یَا رَسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَوہ کون لوگ ہوں گے؟ارشاد فرمایا:(۱)وہ شخص جو میرے اُمّتی کی پریشانی دُور کرے (۲) میری سُنّت کو زِندہ کرنے والا(۳) مجھ پر کثرت سے دُرود شریف پڑھنے والا۔(اَلبُدورُ السّافرۃ لِلسُّیُوطی ص ۱۳۱حدیث ۳۶۶ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
28. جس نے یہ کہا :’’جَزَ ی اللہُ عَنَّا مُحَمَّدًا مَّاھُوَ اَھْلُہٗ‘‘۱؎ 70 فرشتے ایک ہزار دن تک اس کے لئے نیکیاں لکھتے رہیں گے۔(مُعْجَم اَوسط ج۱ ص۸۲ حدیث۲۳۵ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
29. مجھ پر دُرُود شریف پڑھو ،اللہ عَزَّوَجَلَّتم پر رحمت بھیجے گا۔(اَلکامِل لابنِ عَدِی ج۵ ص۵۰۵)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
30. جب تم رسولوں (عَلَیْہمُ السَّلَام ) پر دُرُودِ پاک پڑھو تو مجھ پر بھی پڑھو ،بے شک میں تمام جہانوں کے ربّ کا رسول ہوں۔(جَمْعُ الْجَوامِع لِلسُّیُوطی ج۱ ص۳۲۰حدیث۲۳۵۴)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
No comments:
Post a Comment