Pages

Thursday 8 February 2018

? How To Give Charity & To Whom ( صدقہ کیسے اور کس کو دے )

بہترین صدقہ وہ ہے جو ایسے رشدہ دار کو دیا جائے جو تم سے ناراض ہو کیونکہ اُس میں نفس شامل نہیں ہوگا کیا ہم اپنے شریک کو پالیں جو ہماری مخافت میں ہے ہم اس کی مدد کریں تو میاں اگر وہ پھنس گیا ہے مصیبت میں تو ہاں اس کی مدد کرو نفس تمہیں اس کی اجازت تو نہیں دے گا لیکن جب تم اس کی مدد کرو گے تو ارش کا رب تم پر راضی بڑا ہوگا۔

ہمیں معاشرے کے دکھ باٹنے چائیے لیکن دکھ باٹنے کے نام سے ایسا قدم نہیں اُٹھانا چائیے کہ جس سے کسی کے لئے عزیت کا سمان پیدا ہو تو کسی پھنسے ہوئے کی گردن چھوڑانا کسی غریب کی بیٹی کی شادی کا احتمام کرنا اور جہیز ویسے تو اچھی چیز نہیں لیکن کسی کی اس سلسلے میں مدد کر دینا بغیر تماشاء بنائے اور ان کو اخباروں کی زینت نہ بنائیں چپکے سے تنہائی سے ان کی مدد کریں۔

میرے پیارے حضورﷺ نے ارشاد فرمایاکہ ساتھ اشخاص اسے ہیں جو کہ قیامت کے دن جہاں کوئی سایہ نہ ہو گا تو اللہ تعالی ان ساتوں کو اپنے ارش کا ٹھنڈا سایہ عطا فرمائے گا۔ ان میں سے ایک کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جس نے صدقہ کیا اور اتنے مخفی انداز سے کیا دائیں ہاتھ سے جو صدقہ کیا اُس کا پتہ بائیں ہاتھ کو بھی نہ ہو۔

  • پھنسے ہوئے لوگوں کی گردن چھوڑائی جائے
  • غلاموں کی آزادی کے سامان کئیے جائیں
  • مقروزوں کا قرض اُتارا جائے
  • دکھیوں کے دکھ دور کیے جائیں
  • بھوک کے دن کھانا دینا ہے
  • کسی قریبی یتیم کی مدد کرنا


No comments:

Post a Comment