Pages

Thursday, 14 February 2019

ABU BAKR SIDDIQ - 04

آپ کے قبیلے کے اوصاف

مکہ مکرمہ میں جتنے قبیلے آباد تھے ان میں سے ہر قبیلہ اس وقت کے مناصب میں سے کسی نہ کسی منصب سے ضرور سرفراز تھامثلابنو عبد مناف کے پاس حجاج کرام کے لیے پانی اوردیگرضروریات زندگی مہیاکرنے کی ذمہ داری تھی۔ بنوعبد الدارکے پاس جنگی معاملات اورکعبۃ اللہ شریف کے حفاظتی امور کی ذمہ داری تھی۔ بنومخزوم کے پاس لشکروں کے سپہ سالار ہونے کی ذمہ داری تھی۔ اسی طرح بنوتمیم بن مرہ جو حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکا قبیلہ تھا ان کا کام خون بہا اور دیتیں جمع کرنا تھا۔بنوتمیم کی خصوصیات عرب کے دوسرے قبائل سے مختلف نہ تھیں ان میں بھی وہیاوصاف پائے جاتے تھے جو دوسرے عرب قبیلوں میں پائے جاتے تھے،جرأت ،شجاعت،سخاوت، مروت وہمدردی، بہادری وجفاکشی، ہمسایہ قبائل کی حمایت وحفاظت،معاہدے کی پابندی وغیرہ تمام اوصاف سے بنوتمیم متصف تھے۔

No comments:

Post a Comment