Pages

Thursday 14 February 2019

ABU BAKR SIDDIQ - 03

آپ کاسلسلہ نسب

حضرت سیدناعروہ بن زبیررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے کہ’’ حضرت سیدناامیر المومنین ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکا نام عبد ﷲ بن عثمان بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تيم بن مُرّۃ بن کعب ہے۔‘‘مرہ بن کعب تک آپ کے سلسلہ نسب میں کل چھ واسطے ہیں اور اللہ1کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے نسب میں بھی مرہ بن کعب تک چھ ہی واسطے ہیں اور مرہ بن کعب پرجاکر آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکا سلسلہ سرکارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے نسب سے جا ملتا ہے۔ آپ کے والد عثمان کی کنیت ابو قحافہ ہے، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی والدہ ماجدہ کا نام اُمُّ الخیر سلمیٰ بنت صخر بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تيم بن مرۃ بن کعب ہے۔ ام الخیر سلمیٰ کی والدہ (یعنی امیرالمومنین حضرت سیدناابوبکر صدیقرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی نانی) کا نام دلاف ہے اور یہی امیمہ بنت عبید بن ناقد خزاعی ہیں ۔ امیرالمومنین حضرت سیدناابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی دادی (یعنی حضرت سیدناابو قحافہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی والدہ)کا نام امینہ بنت عبد العزیٰ بن حرثان بن عوف بن عبید بن عُویج بن عدی بن کعب ہے۔ 

 (المعجم الکبیر، نسبۃ ابی بکر الصدیق واسمہ، الحدیث:۱،ج۱،ص۵۱،الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ، ج۴، ص۱۴۴)

نقشہ شجرۂ نسب
  • حضور نبیٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 
  • حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
  • حضرت سیدنا عبد اللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ 
  • ابوقحافہ عثمان (والد) ام الخیر سلمی(والدہ
  • حضرت سیدنا عبد المطلب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ عامر صخر
  • حضرت سیدنا ہاشم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ عمرو عامر
  • حضرت سیدنا عبد مناف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کعب
  • حضرت سیدنا قصی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سعد
  • حضرت سیدنا کلاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ تیم
  • حضرت سیدنا مرۃ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
  • حضرت سیدنا کعب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
  • حضرت سیدنا لؤی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
  • حضرت سیدنا غالب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
  • حضرت سیدنا فہر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
  • حضرت سیدنا مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
حضرت سیدنا مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہحضرت سیدنا ابراہیم عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی ۵۸ویں پشت میں تھے۔

No comments:

Post a Comment