Pages

Wednesday 7 February 2018

Benefits Of Giving You Time To Your Children And Family ( آپنے بچوں اور گھر والوں کو وقت دینے کا فائدہ)

( عنوان:           ( آپنے بچوں اور گھر والوں کو وقت دینے کا فائدہ

ایک باپ جب تھکا ہارا گھر پہنچا تو اس کا کمسن بچھہ اُس کے انتظار میں دروازے پر ہی بیٹھا ہو تھا جب اُس کا باپ پہنچا اور اُس کے پاس بیٹھا تو بیٹھتے ہو بچے نے اپنے باپ سے  پوچھا کہ ابو میں آپ سے ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں باپ بولا ہاں بیٹا کیوں نہیں پوچھو بیٹا بولا ابو آپ ایک گہنٹے میں کتیا کماتے ہیں باپ نے سوچتے ہو کہا پانچھ سو روپے بیٹے نے مایوسی میں اپنا سر جھکالیا پھر اس کے زہن میں ایک بات آئی تو اُس نے سر اُٹھا کر کہا کیا ابو آپ مجھے ڈھائی سو روپے قرض دیں گے باپ کا پارہ ایک دم چڑ گیا غصہ سے بولا گہٹیا کھلونے یا فضول چیزوں کے لئے قرض ماگنے سے بہتر یہ ہی ہے کہ اپنے کمرے میں جائو اور سو جائو بیٹا خاموشی سے مڑا اور کمرے میں جا کر کمرے کا دروازہ بند کر لیا جب باپ کا غصہ تھوڑا ٹھنڈا ہوا تو سوچنے لگا اس نے مجھ سے کبھی اتنے پیسے نہیں مانگے تو آج کیا وجہ ہو سکتی ہے یہ سوچتے ہوئے وہ بیٹے کے پاس گیا اور کہنے لگا دراصل آج میں نے بہت تھکا دینا والا دن گزارہے اس لئے ضبت نہ کر سکا اور تم پر غصہ ہو گیا یہ لو ڈھائی سو روپے بیٹے نے خوش ہو کر پیسے پکڑے اور کچھ پیسے اپنی جیب سے لکالے اور دونوں ملا کر گننے لگا یہ دیکھ کر باپ نے کہا جب تمہارے پاس اتنے پیسے ہیں تو مزید پیسوں کی ضرورت پڑ گئی بیٹے نے اب کمال کا جواب دیا در اصل میرے پیسے کم پڑ رہے تھے لیکن اب میرے پاس پورے پانچھ سو روپے ہو گئے ہیں اور پیسے باپ کی طرف بڑھا کر بولا کہ ابو میں آپ سے آپ کا ایک گہنٹہ خریدنا چاہتا ہوں پلیز مہر بانی کی جیئے کل آپ ایک گہنٹہ پہلے آجائیے گا تا کہ میں آپ کے ساتھ کھانا کھا سکوں۔ سوچیئے کہیں دنیاں کے کام کاج میں ہم اپںے گھر والوں کو وقت دینے میں کوتائی کر رہے ہیں یہ ہمارے ہی بچے ہیں ہمارے ہی گھر والے ہیں انہیں وقت دیجئے اور ان کے ساتھ زندگی کی بہترین لمحات گزارئیے ان کی اچھی تربیت کیجیئے کیوں کہ ہمارے مرنے کے بعد ہمارے ہی نیک بچوں نے ہمارے لیئے ایسالے ثواب کرنا ہے۔

( فرمانِ خاتم النبیینﷺ )
کوئی شخص اپنے بچے کو ادب کی تعلیم دے اس کے لئے اس سے بہتر ہے کہ ایک صاع خیرات کرے۔
 ( ترمزی )

No comments:

Post a Comment