Pages

Showing posts with label Quran_Urdu. Show all posts
Showing posts with label Quran_Urdu. Show all posts

Monday, 12 February 2018

Surah Al-Takaathur With Urdu Translation

سورۃ التکاثر
Al-Takaathur | 8 Verses | Sura # 102

Arabic:
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّ حِیْمِ
أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ ﴿١﴾ حَتَّىٰ زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ ﴿٢﴾ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ ﴿٣﴾ ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ ﴿٤﴾ كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ الْيَقِينِ ﴿٥﴾ لَتَرَوُنَّ الْجَحِيمَ ﴿٦﴾ ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ الْيَقِينِ ﴿٧﴾ ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ ﴿٨

Translation Urdu:

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔(1) (لوگو) تم کو (مال کی) بہت سی طلب نے غافل کر دیا۔(2) یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں۔(3) دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا۔(4) پھر دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا۔(5) دیکھو اگر تم جانتے (یعنی) علم الیقین (رکھتے تو غفلت نہ کرتے)۔(6) تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے۔(7) پھر اس کو (ایسا) دیکھو گے (کہ) عین الیقین (آ جائے گا)۔(8) پھر اس روز تم سے (شکر) نعمت کے بارے میں پرسش ہو گی۔

Surah Al-Asr With Urdu Translation

سورۃ العصر
Al-Asr | 3 Verses | Sura # 103

Arabic:
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّ حِیْمِ
وَٱلْعَصْرِ ﴿١﴾ إِنَّ ٱلْإِنسَـٰنَ لَفِى خُسْرٍ ﴿٢﴾ إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلْحَقِّ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلصَّبْرِ ﴿٣

Translation Urdu:

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔(1) عصر کی قسم۔(2) کہ انسان نقصان میں ہے۔(3) مگر وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور آپس میں حق (بات) کی تلقین اور صبر کی تاکید کرتے رہے۔

Surah Al-Humaza With Urdu Translation

سورۃ الھمزۃ
Al-Humaza | 9 Verses | Sura # 104

Arabic:
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّ حِیْمِ
وَيْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةٍ ﴿١﴾ الَّذِي جَمَعَ مَالًا وَعَدَّدَهُ ﴿٢﴾ يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُ أَخْلَدَهُ ﴿٣﴾ كَلَّا ۖ لَيُنبَذَنَّ فِي الْحُطَمَةِ ﴿٤﴾ وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْحُطَمَةُ ﴿٥﴾ نَارُ اللَّهِ الْمُوقَدَةُ ﴿٦﴾ الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْئِدَةِ ﴿٧﴾ إِنَّهَا عَلَيْهِم مُّؤْصَدَةٌ ﴿٨﴾ فِي عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ ﴿٩﴾

Translation Urdu:

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔ہر طعن آمیز اشارتیں کرنے والے چغل خور کی خرابی ہے۔ جو مال جمع کرتا اور اس کو گن گن کر رکھتا ہے۔ (اور) خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اس کی ہمیشہ کی زندگی کا موجب ہو گا۔ہر گز نہیں وہ ضرور حطمہ میں ڈالا جائے گا۔ اور تم کیا سمجھے حطمہ کیا ہے؟ وہ خدا کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے۔  جو دلوں پر جا لپٹے گی۔ اور) وہ اس میں بند کر دیئے جائیں گے) یعنی آگ کے) لمبے لمبے ستونوں میں)



Surah Al-Fil With Urdu Translation

سورۃ الفیل
Al-Fil | 5 Verses | Sura # 105


بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّ حِیْمِ
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحَابِ الْفِيلِ ﴿١
(1) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا

أَلَمْ يَجْعَلْ كَيْدَهُمْ فِي تَضْلِيلٍ ﴿٢
(2) کیا ان کا داؤں غلط نہیں کیا؟ (گیا)

وَأَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طَيْرًا أَبَابِيلَ ﴿٣
(3) اور ان پر جھلڑ کے جھلڑ جانور بھیجے

تَرْمِيهِم بِحِجَارَةٍ مِّن سِجِّيلٍ ﴿٤
(4) جو ان پر کھنگر کی پتھریاں پھینکتے تھے

فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَّأْكُولٍ ﴿٥
(5) تو ان کو ایسا کر دیا جیسے کھایا ہوا بھس 

Surah Quraish - With Urdu Translation

سورۃ قریش
Quraish | 4 Verses | Sura # 106


بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّ حِیْمِ
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ ﴿١
(1) قریش کے مانوس کرنے کے سبب

إِيلَافِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَاءِ وَالصَّيْفِ ﴿٢
(2) (یعنی) ان کو جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کے سبب

فَلْيَعْبُدُوا رَبَّ هَـٰذَا الْبَيْتِ ﴿٣
(3) لوگوں کو چاہیئے کہ (اس نعمت کے شکر میں) اس گھر کے مالک کی عبادت کریں

الَّذِي أَطْعَمَهُم مِّن جُوعٍ وَآمَنَهُم مِّنْ خَوْفٍ ﴿٤
(4) جس نے ان کو بھوک میں کھانا کھلایا اور خوف سے امن بخشا

Surah Al-Maa'un - With Urdu Translation

سورۃ الماعون
Al-Maa'un| 7 Verses | Sura # 107

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّ حِیْمِ
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

أَرَأَيْتَ الَّذِي يُكَذِّبُ بِالدِّينِ ﴿١
(1) بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو (روزِ) جزا کو جھٹلاتا ہے؟

فَذَ‌ٰلِكَ الَّذِي يَدُعُّ الْيَتِيمَ ﴿٢
(2) یہ وہی (بدبخت) ہے، جو یتیم کو دھکے دیتا ہے

وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ الْمِسْكِينِ ﴿٣
(3) اور فقیر کو کھانا کھلانے کے لیے (لوگوں کو) ترغیب نہیں دیتا

فَوَيْلٌ لِّلْمُصَلِّينَ ﴿٤
(4) تو ایسے نمازیوں کی خرابی ہے

الَّذِينَ هُمْ عَن صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ ﴿٥
(5) جو نماز کی طرف سے غافل رہتے ہیں

الَّذِينَ هُمْ يُرَاءُونَ ﴿٦
(6) جو ریا کاری کرتے ہیں

وَيَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ ﴿٧
(7) اور برتنے کی چیزیں عاریتہً نہیں دیتے

Surah Al-Kaafiroon - With Urdu Translation

سورۃ الکافروں
Al-Kaafiroon | 6 Verses | Sura # 109


بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّ حِیْمِ
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ ﴿١
(1) (اے پیغمبر ان منکران اسلام سے) کہہ دو کہ اے کافرو! 

لَا أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ ﴿٢
(2) جن (بتوں) کو تم پوچتے ہو ان کو میں نہیں پوجتا

وَلَا أَنتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ ﴿٣
(3) اور جس (خدا) کی میں عبادت کرتا ہوں اس کی تم عبادت نہیں کرتے

وَلَا أَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدتُّمْ ﴿٤
(4) اور (میں پھر کہتا ہوں کہ) جن کی تم پرستش کرتے ہوں ان کی میں پرستش کرنے والا نہیں ہوں

وَلَا أَنتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ ﴿٥
(5) اور نہ تم اس کی بندگی کرنے والے (معلوم ہوتے) ہو جس کی میں بندگی کرتا ہوں

لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِيَ دِينِ ﴿٦
(6) تم اپنے دین پر میں اپنے دین پر

Surah Al-Nasr - With Urdu Translation

سورۃ النصر
Al-Nasr | 3 Verses | Sura # 110


بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّ حِیْمِ
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ ﴿١
(1) جب خدا کی مدد آ پہنچی اور فتح (حاصل ہو گئی)

وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا ﴿٢
(2) اور تم نے دیکھ لیا کہ لوگ غول کے غول خدا کے دین میں داخل ہو رہے ہیں

فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ ۚ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا ﴿٣
(3) تو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرو اور اس سے مغفرت مانگو، بے شک وہ معاف کرنے والا ہے

Surah Al-Masad - With Urdu Translation

سورۃ المسد
Al-Masad | 5 Verses | Sura # 111

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّ حِیْمِ
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ ﴿١
(1) ابولہب کے ہاتھ ٹوٹیں اور وہ ہلاک ہو

مَا أَغْنَىٰ عَنْهُ مَالُهُ وَمَا كَسَبَ ﴿٢
(2) نہ تو اس کا مال ہی اس کے کچھ کام آیا اور نہ وہ جو اس نے کمایا

سَيَصْلَىٰ نَارًا ذَاتَ لَهَبٍ ﴿٣
(3) وہ جلد بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہو گا

وَامْرَأَتُهُ حَمَّالَةَ الْحَطَبِ ﴿٤
(4) اور اس کی جورو بھی جو ایندھن سر پر اٹھائے پھرتی ہے

فِي جِيدِهَا حَبْلٌ مِّن مَّسَدٍ ﴿٥
(5) اس کے گلے میں مونج کی رسّی ہو گی

Surah Al-Ikhlaas - With Urdu Translation

سورۃ الأخلاص
Al-Ikhlaas | 4 Verses | Sura # 112

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّ حِیْمِ
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے 

قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ﴿١
(1) کہو کہ وہ (ذات پاک جس کا نام) الله (ہے) ایک ہے

اللَّهُ الصَّمَدُ ﴿٢
(2) معبود برحق جو بےنیاز ہے

لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ ﴿٣ 
(3) نہ کسی کا باپ ہے اور نہ کسی کا بیٹا

وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ ﴿٤
(4) اور کوئی اس کا ہمسر نہیں

Surah Al-Falaq - With Urdu Translation

سورة الفلق
Al-Falaq | 5 Verses | Sura # 113 

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّ حِیْمِ
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے 

قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ﴿١﴾
(1) کہو کہ میں صبح کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں

مِن شَرِّ مَا خَلَقَ ﴿٢﴾
(2) ہر چیز کی بدی سے جو اس نے پیدا کی

وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ ﴿٣﴾
(3) اور شب تاریکی کی برائی سے جب اس کااندھیرا چھا جائے

وَمِن شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ ﴿٤﴾
(4) اور گنڈوں پر (پڑھ پڑھ کر) پھونکنے والیوں کی برائی سے

وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ ﴿٥﴾
(5) اور حسد کرنے والے کی برائی سے جب حسد کرنے لگے

Sunday, 11 February 2018

Surah An-Naas With Urdu Translation

سورة الناس
An-Naas | 6 Verses | Sura # 114 

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّ حِیْمِ
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے 

قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ 
(1) کہو کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں

 مَلِكِ النَّاسِ 
(2) (یعنی) لوگوں کے حقیقی بادشاہ کی

 إِلَـٰهِ النَّاسِ 
(3) لوگوں کے معبود برحق کی

 مِن شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ 
(4) (شیطان) وسوسہ انداز کی برائی سے جو (خدا کا نام سن کر) پیچھے ہٹ جاتا ہے

 الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ 
(5) جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے

 مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ
(6) وہ جنّات میں سے (ہو) یا انسانوں میں سے