Pages

Monday 5 February 2018

Ring, Gold, Silver & Muslim ( انگھوٹھی،سونا،چاندی اور مسلمان )

سوال:        ایک شخص ہے اس نے بڑے زوق و شوق سے انگھوٹھی پہن لی لیکن اُس کو وضو بھی کرنا ہے اور غسل بھی کرنا ہے اور کیا ہر بار وضو اور غسل کرتے ہوئے وہ انگوٹھی اُتارے گا اور کرنے کے بعد دوبارہ پہنے گا۔

جواب:       انگھوٹھی یا تو اتنی ڈیلی ہونی چائے کہ جب بھی وضو یا غسل کرے تو آسانی سے ہلالے اور پانی اس کے اندر سے اگے پیچھے ہو جائے اوراگر انگھوٹھی اتنی ٹائٹ ہے کہ پانی اس کے اندر سے بہ نہ پائے تو اس کا انگھوٹھی ہلانہ فرض ہوگا کیوں کہ اگر وضو اور غسل کرتے ہوئے بال برابر بھی حصہ رہ جائے گا تو وضو اور غسل نہ ہو گا۔ تو اس لئے اسی انگھوٹھی پہننی چائے کہ جو ڈہیلی ڈھالی ہو اور آسانی سے حرکت کر سکے۔

سوال:         پیتل اور لوہے کی انگھوٹھی پہننا کیسا؟

جواب:      مرد کیلئے چاندی کے علاوہ پیتل ہو لوہا ہو یا اور کوئی دھات سب ناجائز ہیں۔

 سوال:         بعض لوگوں کے دانت وغیرہ گر جاتے ہیں اور دوبارہ نہیں نکلتے تو سونے کے تانت کا استعمال کرنا کیسا؟اور بعض لوگوں کے دانت ہل رہے ہوتے ہیں اور گرنے لگتے ہیں تو اس کو رکنے کیلئے سونے کی تار کا بھی استعمال ہوتا ہے تو یہ کرنا کیسا؟

جواب:       ہلتے ہو دانتوں کو سونے کے تار سے بندوانہ جائزہے اور کسی کی ناک کٹ گئی ہو تو وہ سونے کی ناک بنوا کر لگا سکتاہے ان دونوں سورتوں میں سونے کا استعمال کرنا جائز ہے۔ کیونہ اگر چاندی کی تار استعمال کی جائے اور چاندی کی ناک لگائی جائے تو اس میں طافن پھیلنے کا سبب بن سکتی ہے۔


No comments:

Post a Comment