Pages

Thursday 8 February 2018

Protect A Drunk From Snake (ایک شرابی کی سانپ سے حفاظت)

ایک بزرگ کا مشہور واقعہ ہے فرماتے ہیں کہ میں نہر کے کنارے چلرہا تھا میں نے ایک بچھو کو دیکھا کہ وہ پانی کی طرف جا رہا ہے میں جانتا تھا کہ بچھو تہرنا نہیں جانتا تو وہ پانی کی طرف کیوں جا رہا ہے تو جب میں نے غور کیا  تو میں نے دیکھا کہ ایک کچھوا پانی کے کنارے پر بیٹھا ہو ہے یہ بچھو اُس کی پیٹ پر جا کر بیٹھ گیا اور کچھوے نے پانی پر تہرنا سروع کر دیایہ بزرگ فرماتے ہیں کہ میں بھی پیچھے پیچے چل دیا وہ کچھوا دریا کے دوسرے کنارے پہنچا تو بچھو اس کی پیٹ سے اُتر گیا تو اُس نے ایک طرف کو بگنا شروع کر دیا میں بھی اُس کے پیچھے تھوڑی دیر بعد میں نے دیکھا سامنے ایک درخت تھا اور درخت کے نیچے کوئی بندہ سو رہا تھا اور بچھو اُودر ہی کو جا رہا تھا میں نے دل میں سوچا کہ میں ایک لکری اُٹھا لیتا ہوں اگر یہ بچھو اس کے پاس جاتا ہے تو میں بچھو کو ماروں گا اتنے میں نے دیکھا ایک ایک طرف سے ایک کوبرہ سانپ ہے وہ اسی بندے کی طرف جا رہا ہے جس طرف بچھو جا رہا تھا جب وہ سانپ بچھو کے قریب سے گزرنے لگا تو بچھو اس کے ساتھ چمٹ گیا اور اس نے اپنا ڈنگ اس سانپ کو مارا جو کہ اتنا ذہریلہ تھا کہ سانپ وہاں ہی لوٹ لوٹ کر جگہ پر ہی مر گیا پھر بچھو واپس میں نے دیکھا کہ کچھوا کھڑاتھا یہ بچھو اس کی پیٹ پر بیٹھا اور کچھوا پہلے کنارے پر آگیا اور بچھو اُتر گیا میں نے سوچھا یہ جو درخت کے نیچے سونے والا ہے کوئی بہت بڑا وقت کا ولی ہو گا اور میں واپس لوٹ کر آیا اور سوچا اس ولی سے دعا کرواتا ہوں تو میں نے دیکھا کہ وہ نوجوان تھا اور اُس کے منہ سے شراب کی بُو آرہی تھی میں نے اُس کو جگایا اور اس سے کہا دیکھ تو تو شراب پی کر میٹھی نید سو گیاتھا جب کہ تیرا رب جاگ جاگ کر تیری حفاظت کرتا رہا۔

جب اُس نوجوان نے اپنے سامنے سانپ کو مرے دیکھا اور رونے لگا اور کہنےلگا کہ اے اللہ تعالی آپ کتنے کریم ہیں کہ میں کبیرہ گناہ کر کے میٹھی نید سو رہا تھا تو میرا پرور دگار جاگ جاگ کر میری حفاظت فرماتا رہا اس نے کہا  کہ آج کے بعد میں اپنے اللہ تعالی کی نافرمنی نہیں کروں گا۔






اللہ کی قدرت کا حیرت انگیز واقعہ ضرور سنیں اور اس سبق آموز واقعہ کو شئیر بھی کیجئیے۔

No comments:

Post a Comment